Time 30 جولائی ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی نمائندوں اور تنظیموں کو بلوچستان میں فعال کردار ادا کرنیکی ہدایت

ملک کے کئی علاقوں خصوصاً بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی ہے اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں: اسد عمر کی ٹوئٹ/فوٹوفائل
ملک کے کئی علاقوں خصوصاً بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی ہے اور 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں: اسد عمر کی ٹوئٹ/فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پی ٹی آئی بلوچستان کے نمائندوں اور تنظیموں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ  ملک کے کئی علاقوں خصوصاً بلوچستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے لکھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بروقت اور بھرپور مدد کرنی چاہیے، ان علاقوں میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور تنظیموں کو بھی فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب اسد عمر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بنیادی ضروریات کی اشیا کے افراط زر میں 37فیصد سے زائد اضافہ ہوا جو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ صرف ایک ہفتے میں 3.68فیصد  کا اضافہ، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایک ہفتے میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

مزید خبریں :