پاکستان
Time 30 جولائی ، 2022

سندھ میں بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ڈینگی پھیلنے لگا

رواں ماہ ڈینگی نے 315 افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 270 افراد کراچی میں متاثر ہوئے— فوٹو: فائل
رواں ماہ ڈینگی نے 315 افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 270 افراد کراچی میں متاثر ہوئے— فوٹو: فائل

سندھ میں بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ڈینگی پھیلنے لگا، 80 فیصد سے  زائد کیس کراچی سے رپورٹ  ہوئے ہیں۔

رواں ماہ ڈینگی نے 315 افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 270 افراد کراچی میں متاثر ہوئے۔

صوبے کے متعدد شہروں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں گیسٹرو کی بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 16 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1186  تک جاپہنچی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  

مزید خبریں :