30 جولائی ، 2022
دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بیراج کے مقام سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سکھر بیراج کے مقام پر آج بھی مزید 8 لاشیں ملی ہیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشیں مل چکی ہیں۔
حکام کے مطابق لاشیں پانی میں رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئیں جن کی ایدھی رضاکاروں کے ذریعے تدفین کرادی گئی ہے۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کون ہیں؟ مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔