پاکستان
Time 30 جولائی ، 2022

ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال اگست میں بھی برقرار رہنے کا امکان

ملک میں بجلی کی پیداوار 22400 میگاواٹ اور طلب 28600 میگاواٹ ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
ملک میں بجلی کی پیداوار 22400 میگاواٹ اور طلب 28600 میگاواٹ ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور آئندہ ماہ بھی لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 22400 میگاواٹ اور طلب 28600 میگاواٹ ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ  سے زائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مجموعی طور پر 4 سے 8گھنٹے ہے۔

ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کی صورتحال اگست میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :