کھیل
Time 30 جولائی ، 2022

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہاکی میچ برابر

پاکستان نے پُول اے میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی— فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان نے پُول اے میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی— فوٹو: سوشل میڈیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنسنی خیز  ہاکی میچ 2-2 گول سے برابرہوگیا۔

پاکستان نے پُول اے میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پہلے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے رضوان علی نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکردیا۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، آخری کوارٹر میں جنوبی افریقا نے پنالٹی شوٹ پر گول کرکے دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا لیکن حریف گول کیپر نے کامیابی سے اس کا دفاع کیا تاہم وہاں افراز کی پھرتی کام آگئی اور وہ گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب رہے اور یوں مقابلہ دو دو گول کی برابری پرختم ہوا۔

مزید خبریں :