کھیل
Time 30 جولائی ، 2022

غلط ایتھلیٹ کو مبارکباد دینے پر سابق بھارتی کرکٹر سہواگ ٹرولرز کے نشانے پر آگئے

غلط ایتھلیٹ کو مبارکباد دینے پر سابق بھارتی کرکٹر  سہواگ ٹرولرز کے نشانے پر آگئے

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے پر غلط ایتھلیٹ کو مبارکباد دینے پر ٹرولرز کے نشانے پر آگئے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے غلطی سے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں میڈل جیتنے پر ہیما داس کو مبارکباد دے دی جبکہ ہیما داس نے 2022 کی بجائے 2018 کے جونیئر چیمپئن شپ میں کسی انٹرنیشنل ٹریک پر 400 میٹر کی دوڑ جیت کر پر بھارت کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 

غلط ایتھلیٹ کو مبارکباد دینے پر سابق بھارتی کرکٹر  سہواگ ٹرولرز کے نشانے پر آگئے

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے لیے مہاراشٹرا کے سانکیت سارگر نے ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔

وریندر سہواگ نے غلطی کا احساس ہوتے ہی ہیما داس کو مبارکباد والی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے سانکیت سارگر کے نام سے نئی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی ایتھلیٹ کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

سابق بھارتی کرکٹر کی اس غلطی پر سوشل میڈیا ٹرولرز ایک دم سے  متحرک ہو گئے اور ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ غلطی سے مسٹیک ہو گیا تھا، جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ویرو بھائی! تھوڑا اپڈیٹ رہیے ورنہ ٹوئٹ کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔

مزید خبریں :