'ٹیم محافظ' کی چھٹی قسط نے بھی مداحوں کے گھروں میں دل گھر کرلیا

کسی مداح نے سیریز کی اینیمیشن کی تعریف کی تو کوئی ایس پروجیکٹ کے میکرز کو سراہتا رہا__فوٹو: اسکرین گریب
کسی مداح نے سیریز کی اینیمیشن کی تعریف کی تو کوئی ایس پروجیکٹ کے میکرز کو سراہتا رہا__فوٹو: اسکرین گریب

جیو ٹیلی ویژن اور  آئی ایس پی آر کی مشترکہ پیشکش اینیمیٹڈ سیریز 'ٹیم محافظ' کی چھٹی قسط بھی مداحوں کو خوب پسند آئی۔

ہفتے کی شام ٹیم محافظ کی چھٹی قسط نشر کی گئی جس کا عنوان تھا کہ کیسے کالی تجارت انسانی اسمگلنگ پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس سے قبل دکھایا گیا کہ کس طرح راکا کو فرمان نے تحویل میں لے لیا اور اس بدنام زمانہ مجرم سے پوچھ گچھ کی جسے  ہاکی میچ کے دوران جناح ہاکی سٹیڈیم کو اڑانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

اس قسط میں دکھایا گیا کہ زین جو دشمن کے ہتھے چڑھ جاتا ہے، اس کی آنکھ ایک  گودام میں کھلتی ہے جہاں بہت سے دوسرے لوگ موجود ہوتے ہیں جنہیں بیرون ملک اسمگل کیا جانے والا ہے۔

تاہم زین وہاں سے بچ نکلتا ہے اور وہاں موجود ایک بچی سے ان سب کو بچانے کا وعدہ کرکے نکل جاتا ہے،  اپنی ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد وہ لوگ انسانی اسمگلنگ کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

بعدازاں وہ لوگ راکا کے اڈے پر دھاوا بولتے ہیں اور یوں اپنے ایک اور مشن کامیاب ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔

اس قسط سے متعلق لوگوں کے تبصرے ملاحظہ کیجیے:

کسی مداح نے سیریز کی اینیمیشن کی تعریف کی تو کوئی ایس پروجیکٹ کے میکرز کو سراہ رہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ


مزید خبریں :