Time 31 جولائی ، 2022
پاکستان

مریم نے وزیرخزانہ سے تاجروں سے بجلی کے بل میں ٹیکس واپس لینے کی اپیل کر دی

ملک بھر کے تاجر بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں— فوٹو: فائل
ملک بھر کے تاجر بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں سے بجلی کے بل میں فکسڈ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ’مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے امید کا اظہا ر کیا کہ آپ کوئی حل نکالیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے تاجر بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر کے تاجروں نے بجلی کے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :