Time 31 جولائی ، 2022
پاکستان

لاہور کے میواسپتال میں انستھیزیا کے انجیکشن کی عدم دستیابی سے مریضوں کے آپریشن متاثر

لاہور میں دوا ساز کمپنیوں نے بخارکی گولی کے ساتھ میڈیکل اسٹورز کیلئے کیلشیم کی گولیاں لازمی خریدنے کی شرط رکھ دی— فوٹو: فائل
لاہور میں دوا ساز کمپنیوں نے بخارکی گولی کے ساتھ میڈیکل اسٹورز کیلئے کیلشیم کی گولیاں لازمی خریدنے کی شرط رکھ دی— فوٹو: فائل

لاہور کے میو اسپتال میں ادویات کی سپلائی متاثر ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق انستھیزیا کے انجیکشن کی عدم دستیابی سے مریضوں کے آپریشن متاثر ہو رہے ہیں جبکہ مریضوں کو کئی روز سے ادویات میسر نہیں جس کے باعث مریض بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

مریضوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور شہر میں بخار کی گولی ملناشروع ہوگئی لیکن دوا ساز کمپنیوں نے بخارکی گولی کے ساتھ میڈیکل اسٹورز کیلئے کیلشیم کی گولیاں لازمی خریدنے کی شرط رکھ دی۔

میڈیکل اسٹورز انتطامیہ کا کہنا ہےکہ بخار کی گولیوں کے 10 ڈبوں کے ساتھ کیلشیم کی 600 گولیاں خریدنے کاکہا جارہاہے۔

مزید خبریں :