یوٹیوب کی مدد سے شہری کو اپنی ناک کی سرجری کرنا مہنگا پڑگیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آج کی ڈیجیٹل دنیا میں نوجوان ہوں یا بچے یوٹیوب ٹیوٹوریلز دیکھ کر کئی نئی چیزیں سیکھ رہے ہیں اور اپنی روز مرہ زندگی میں اس کا تجربہ بھی کررہے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ جو چیز یوٹیوب پر دیکھیں اسے اصل میں کرنے میں کامیاب بھی ہوجائیں۔    

برازیل میں ایک شہری کو یوٹیوب کی مدد سے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کرنا کافئ مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین شہری نے گزشتہ دنوں یوٹیوب پر آپریشن کی ویڈیوز دیکھ کر اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری خود کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس کا یہ فیصلہ اسے آئی سی یو تک لے گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہری نے سرجری کے دوران کوئی دستانے نہیں پہنے اور نہ ہی اوزار جراثیم سے پاک تھے جبکہ زخموں پر ٹانکے لگانے کیلئے اس نے دھاگے کے ساتھ گُلو کا استعمال کیا اور اسی وجہ سے  بعد ازاں زخموں میں انفیکشن ہوگیا اور اسے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہونا پڑا۔

قبل ازیں اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے شہری کے زخموں کو اچھے طریقے سے صاف کیا اور پٹی باندھ کر اسے ڈسچارج کر دیا۔  

دوسری جانب برازیلین سوسائٹی آف پلاسٹک سرجری نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک انتباہی بیان بھی شائع کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ پلاسٹک سرجری کرنےمیں مہارت اور قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے البتہ اسے کسی ڈاکٹر سے ہی کروائیں۔

مزید خبریں :