جھل مگسی میں بارشوں سے متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے پانی میں رہنے پر مجبور

بیلہ میں بھی سیلابی ریلے نے کئی مکانات کوتباہ کردیا، لوگوں کی جان پر کھیل کر نقل مکانی/ فائل فوٹو
بیلہ میں بھی سیلابی ریلے نے کئی مکانات کوتباہ کردیا، لوگوں کی جان پر کھیل کر نقل مکانی/ فائل فوٹو

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ حال بلوچستان انسانی المیے کا شکار ہے۔

 ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کےباعث سیلابی ریلے جہاں جہاں سے گزرے تباہی کی داستاں چھوڑ گئے کہیں لوگوں کے سائبان اُجڑ گئے تو کہیں  ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی  میں بے یارو مددگار افراد کھلے آسمان تلے بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں، نہ سیلاب سے بچنے کی جگہ، نہ بارش سے بچنے کے لیے چھت، نہ کھانے کو روٹی اور نہ دو گھونٹ صاف پانی،ماؤں کی گود میں بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔

بیلہ میں بھی سیلابی ریلے نے کئی مکانات کوتباہ کردیا، مکینوں  نے جان بچانے کے لیے جان پر کھیل کر سیلابی ریلوں سے گزرتے ہوئے شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :