01 اگست ، 2022
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر نذیرچوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا، نذیر چوہان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پرحملے کا الزام تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنے کا بھی الزام تھا، نذیر چوہان کو سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیا۔
17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 167 سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کیا تھا۔