دنیا
Time 02 اگست ، 2022

نینسی پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانیکا حق ہے: امریکا

نینسی پلوسی نےتائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پرہاتھ رکھ کرنہیں بیٹھےگی: چینی وزارت خارجہ کی امریکا کو دھمکی/فوٹوفائل
نینسی پلوسی نےتائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پرہاتھ رکھ کرنہیں بیٹھےگی: چینی وزارت خارجہ کی امریکا کو دھمکی/فوٹوفائل

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی  ایشیائی ممالک کے دورے پر  آج تائیوان پہنچیں گی اور  اس حوالے سے چین اور  امریکا کے درمیان شدید کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔ 

چین کی جانب سے نینسی پلوسی کے متوقع دورہ تائیوان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس پر  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان برائے قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ اسپیکر ایوان نمائندگان پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانےکاحق ہے۔ 

جان کربی کے مطابق کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں اور چین کے جارحانہ اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہو سکتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا  تھا کہ امریکی اسپیکرکا دورہ تائیوان چین کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہو گا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی نےتائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا جبکہ امریکی اسپیکر کادورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنےگا۔

مزید خبریں :