شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی ہیروئن بننا عجیب لگے گا: جھانوی کپور

مجھے لگتا ہے کہ میں اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ ساتھ فلموں میں زیادہ اچھی دکھائی دوں گی: جھانوی کپور/ فائل فوٹو
مجھے لگتا ہے کہ میں اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ ساتھ فلموں میں زیادہ اچھی دکھائی دوں گی: جھانوی کپور/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی وڈ کے تین بڑے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے مدمقابل کاسٹ کیا جاتا ہے تو انہیں عجیب محسوس ہوگا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 25 سالہ جھانوی کپور نے کہا 'شاہ رخ خان، سلمان اور عامر بالی وڈ کے بہت بڑے ستارے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے اور میں کرنا بھی چاہتی ہوں'۔

جھانوی نے کہا 'شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو ان تینوں کے ساتھ کام نہ کرنا چاہے لیکن اگر میں ان کے مدمقابل ہیروئن آئی تو یہ تھوڑا عجیب لگے گا'۔

انہوں نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ میری آن اسکرین کیمسٹری اداکار رنبیر کپور اور ورون دھون کے ساتھ زیادہ اچھی رہے گی، میں ان کے ساتھ فلموں میں اچھی دکھائی دوں گی'۔

جھانوی کا کہنا تھا کہ 'مجھے عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں اور انہوں نے مجھے اداکاری اور اپنی شخصیت کے بے حد متاثر کیا ہے'۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور نے 2018 میں فلم 'دھڑک' سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ان کے ہمراہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM