دنیا
Time 02 اگست ، 2022

امریکا نے ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق کس طرح کی؟

کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق ڈی این اے کے ذریعے نہیں کی گئی— فوٹو: فائل
کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق ڈی این اے کے ذریعے نہیں کی گئی— فوٹو: فائل

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق ڈی این اے کے ذریعے نہیں بلکہ دیگر ذرائع کی مدد سے کی گئی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا تھا کہ دیگر ذرائع سے ایمن الظواہری کی شناخت کی تصدیق کی، ہمارے پاس ویژیول تصدیق موجود ہے، دیگر ذرائع سے بھی تصدیق کی گئی ہے، متعدد ذرائع اور طریقوں سے ہم نے معلومات اکٹھی کیں۔

جان کربی نے کہا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی مزید تصدیق کی ضرورت نہیں، افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اب بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے ایمن الظواہری کو اتوار کے روزکابل میں ڈرون حملے سے نشانہ بنایا اور اس کارروائی میں کوئی شہری نہیں ماراگیا۔

ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔

مزید خبریں :