فارن فنڈنگ دفن ہوگئی: شیخ رشید

نواز شریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے کیونکہ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے: سابق وزیر کا بیان/ فائل فوٹو
نواز شریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے کیونکہ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے: سابق وزیر کا بیان/ فائل فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب فارن فنڈنگ دفن ہوگئی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا ہے، اتحادی اب چاہیں میڈیا میڈیا کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےکیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے کیونکہ بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔

شیخ رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :