پسوڑی پر شاندار وائلن بجانے والی غیر ملکی لڑکی کی ویڈیو وائرل

کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور اب سرحد پار بھی اس گانے کے چرچے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اسٹریٹ پر موجود ہے جس نے وائلن پر پسوڑی کی دھن کو شاندار طریقے سے بجایا اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کیلیفورنیا کی ہے جب کہ اب تک لاکھوں کی تعداد میں اس ویڈیو کو دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکاری کی دنیا میں قدم  رکھنے والی شے گِل نے گایا ہے جس پر بالی وڈ اداکاروں نے بھی ڈانس کی ویڈیوز بنائی ہیں۔

یوٹیوب پر پسوڑی کے ویوز کی تعداد  300 ملین تک جا پہنچی ہے۔

مزید خبریں :