ناسا ایک معروف ٹی وی کردار کو چاند پر بھیجنے کیلئے تیار

شوان دی شیپ / فوٹو بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
شوان دی شیپ / فوٹو بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی

ناسا کا جدید ترین راکٹ چاند کی جانب پرواز کرنے کے لیے تیار ہے اور اس پر کون سوار ہوگا یہ بھی اب معلوم ہوگیا ہے۔

یورپین اسپیس ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شوان دی شیپ (برطانیہ کا ایک معروف ٹی وی کردار) نئے اسپیس لانچ سسٹم کی پہلی پرواز کا حصہ ہوگی، جس سے آرٹیمس پروگرام کا آغاز ہوگا۔

اسی پروگرام کے تحت آئندہ چند برسوں میں چاند پر انسانوں کی واپسی ہوگی۔

آرٹیمس 1 کے بغیر انسانوں کے اولین مشن میں ناسا کے اورین اسپیس کرافٹ اور یورپین ایجنسی کے سروس موڈیول کو چاند پر بھیجا جائے گا۔

اس مشن میں اون بھرا کھلونا بھی خلاباز کے طور پر سوار ہوگا۔

یہ مشن زمین سے 5 لاکھ کلومیٹر دور تک پرواز کرے گا اور اس سفر کے لیے شوان دی شیپ کی خصوصی 'تربیت' بھی دی جائے گی۔

آرٹیمس 1 مشن 29 اگست کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا۔

مزید خبریں :