Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2022
کاروبار

اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر قرض دے گا

معاہدے پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور ڈی جی اوپیک فنڈ نے دستخط کیے۔— فوٹو: فائل
معاہدے پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور ڈی جی اوپیک فنڈ نے دستخط کیے۔— فوٹو: فائل

اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی  مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر قرض دے گا۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر قرض دے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہمند ڈیم پروجیکٹ کی فنانسنگ کیلئے 72 ملین ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے پر  آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور  ڈی جی اوپیک فنڈ نے دستخط کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔