03 اگست ، 2022
راولپنڈی/ اسلام آباد: دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی کی اسپورٹس ویلی کے حوالے سے راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر، سی ای او چوہدری ندیم اعجاز اور بلیو ورلڈ سٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران سمیت راولپنڈی / اسلام آباد کے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کو حج اکبر کی سعادت حاصل ہونے کی خوشی میں تمام شرکاء کی آبِ زم زم اور عجوہ کھجوروں سے تواضع کی گئی۔
تقریب کے دوران بلیو ورلڈ سٹی میں متعارف کرائی گئی اسپورٹس ویلی کے اہم فیچرز اور سہولیات کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں عالمی معیار کے مطابق اسپورٹس ویلی متعارف کروا رہے ہیں جو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اور ملکی اسپورٹس کی دنیا میں ایک انقلاب ثابت ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس ویلی کا سب سے اہم فیچر اس میں تعمیر کیا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے، جس میں 55 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی جبکہ سٹیڈیم کے اطراف کثیر المنزلہ کمرشل و رہائشی اپارٹمنٹ بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی جہاں سے بیٹھ کر اسٹیڈیم میں جاری میچز دیکھے جا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلیو ورلڈ سٹی میں عالمی معیار کے فیچرز متعارف کروا کر پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو روایتی انداز سے ہٹ کر جدید انداز میں استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ویلی متعارف کروانے کا مقصد دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں اسپورٹس ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ ڈیفنس روڈ سے آسان رسائی پر واقع اسپورٹس ویلی میں بنائے جانے والے اسٹیڈیم کے اطراف کمرشل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ویلی بلیو ورلڈ سٹی میں ٹارچ ہوٹل، ویلاجیو مال اور اسپورٹس کلبز کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریکس، ہاکی، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور ٹینس کورٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سہولیات بھی رہائشیوں کو دستیاب ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح بلیو ورلڈ سٹی میں تعمیر کی جانے والی بلیو مسجد استنبول کا ریپلیکا بھی اسپورٹس ویلی سے متصل ہے جس کی بدولت یہاں دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔ ملکی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں منفرد اور جدید منصوبے متعارف کروا کر اسے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔