Time 04 اگست ، 2022
کھیل

ایشیا کپ: شائستہ لودھی شعیب ملک کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ناراض

متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل دیکھتے ہوئے شعیب ملک کو ایشیا کپ 2022 میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے: شائستہ—فوٹو: انسٹاگرام
متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل دیکھتے ہوئے شعیب ملک کو ایشیا کپ 2022 میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے: شائستہ—فوٹو: انسٹاگرام

معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر بول پڑیں۔

شائستہ لودھی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا 'شعیب ملک کا 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بہترین رہا'۔

انہوں نے کہا 'شعیب نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کی 11 اننگز میں 30 سے زیادہ اسکور کیا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز  اور پاکستان کے مڈل آرڈر کے مسائل دیکھتے ہوئے شعیب کو ایشیا کپ 2022 میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے'۔

اسکرین شاٹ/شائستہ لودھی
اسکرین شاٹ/شائستہ لودھی

شائستہ کا کہنا تھا 'وہ اسپن کو شاندار کھیلتے ہیں اور انہوں نے فاسٹ بولنگ کے خلاف بھی اپنے کھیل میں کئی حد تک بہتری کی ہے، خاص طور پر میچ کے آخری اوورز میں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کیا تھا جس میں شعیب ملک اور حسن علی کو شامل نہیں کیا گیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :