حمزہ شہباز لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

حمزہ شہباز لندن میں خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
 حمزہ شہباز لندن میں خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز رہنما نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز  لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حمزہ شہباز  لندن میں خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایک بار پھر پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :