شگفتہ اعجاز کا سرفراز علی کو خراج عقیدت، شہید کا ویڈیو پیغام شیئر کردیا

انسٹاگرام اسٹوری پر شگفتہ اعجاز نے سرفراز علی شہید کی ایک ویڈیو شیئر کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے/ فائل فوٹو
انسٹاگرام اسٹوری پر شگفتہ اعجاز نے سرفراز علی شہید کی ایک ویڈیو شیئر کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے/ فائل فوٹو

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کا آخری پیغام شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شگفتہ اعجاز نے سرفراز علی شہید کی ایک ویڈیو شیئر کی  اور انہیں  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 ویڈیو پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ملک کے لیے قربانیاں دینے والے جوانوں کو ایک پیغام دے رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ’ جس طرح سے آپ کام کررہے ہیں جس طرح سے آپ شہادتیں دے رہے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں  یہ بے مثال ہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس میں پاک فوج، ایف سی کی جتنی فورسز ہیں وہ آپ کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں آپ کے پیچھے کھڑی ہیں‘۔

ویڈیو پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے ، آپ کی قربانیاں قبول  فرمائے۔

یاد رہے کہ  بلوچستان میں  ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک ذہین اور قابل افسر تھے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق لاہور سے تھا، انہوں نے 1989 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن لیا تھا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے بیوہ ، ایک بیٹی اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

مزید خبریں :