’اگست میں گولڈ میڈل، یہ ضروری تھا‘، اداکاروں کی نوح بٹ کو مبارکباد

لالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی نوح بٹ کو مبارک باد دی/فائل فوٹو
لالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی نوح بٹ کو مبارک باد دی/فائل فوٹو

کامن ویلتھ گیمز  2022 میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کو سوشل میڈیا پر خوب مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

اداکار عمران اشرف نے ٹوئٹر پر نوح بٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور  بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

عمران اشرف نے پنجابی میں لکھا 'مارکیٹوں کے شٹر بند کردو'، ساتھ ہی اداکار نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

ڈرامہ و فلم پروڈیوسر نبیل قریشی نے بھی ٹوئٹ کی اور کہا واؤ! اگست کے ماہ میں گولڈ جیتا ہے، یہ ضروری تھا۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھی نوح بٹ کو فخر کی علامت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے ہی چمکتے رہو۔

یاد رہے کہ نوح دستگیر نے 2018 میں بھی پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید خبریں :