Time 04 اگست ، 2022
پاکستان

مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات پر جواد احمد کا ردعمل

مولانا طارق جمیل کو سیاست کا اتنا ہی پتا ہے جتنا عمران خان کو اسلام کا: جواد احمد۔ فوٹو فائل
مولانا طارق جمیل کو سیاست کا اتنا ہی پتا ہے جتنا عمران خان کو اسلام کا: جواد احمد۔ فوٹو فائل

نامور  مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر گلوکار و سیاستدان جواد احمد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا عمران خان کی درخواست پر ان سے ملنے کے لیے آیا ہوں، سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔

اب مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات پر جواد احمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کو سیاست کا اتنا ہی پتا ہے جتنا عمران خان کو اسلام کا، دونوں بوقت ضرورت سیاسی اور اسلامی ٹچ دیتے ہیں۔


مزید خبریں :