دنیا
Time 04 اگست ، 2022

چینی فوجی مشقوں پر تائیوانی صدارتی دفتر کا رد عمل

تائیوانی صدارتی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  تائیوان اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا — فوٹو: فائل
تائیوانی صدارتی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا — فوٹو: فائل 

چین کی تائیوان کے اطراف فضائی اور بحری فوجی مشقوں پر تائیوانی صدارتی دفتر کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

تائیوانی صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا، چین کی جانب سےبڑھتے فوجی خطرات پر تائیوان اپنی سرزمین کا دفاع کرے گا۔

صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق تائیوان کےاطراف چین کی فوجی مشقیں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ ہیں، چینی فوجی مشقوں سےعالمی تجارت کے معمول کے بہاؤ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :