دنیا
04 اگست ، 2022

والدہ کو ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکا میں گزشتہ دنوں ایک افسوس ناک  واقعہ پیش آیا جہاں والدہ کو  ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں  والدہ کو  ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے پہلے انتظامیہ سے جھگڑا کیا اور پھر ملازم کو گردن میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ 

ہوا کچھ یوں کے پیر کے روز ایک خاتون  کسٹمر کی جانب سے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ اسے ٹھنڈے فرنچ فرائز دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جس دوران خاتون ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بحث میں مصروف تھیں اسی دوران وہ موبائل پر بیٹے کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں تھیں۔

خاتون کی جانب سے بحث ختم ہوئی تو تھوڑی دیر بعد ان کا 20 سالہ بیٹا ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور ملازم کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بات اس حد تک پہنچ گئی کہ نوجوان نے 23 سالہ ملازم میتھیو ویب کو گردن میں گولی ماردی اور خود فرار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے میتھیو کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب بھی اس کی حالت خطرے میں ہے۔

دوسری جانب سے پولیس نے خاتون کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM