دنیا
Time 05 اگست ، 2022

امریکا نے اچانک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیوں مؤخر کر دیا؟

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے  تائیوان کشیدگی کے تناظر میں منٹ مین 3 میزائل کا تجربہ مؤخر کیا۔

رپورٹس کے مطابق چین کےساتھ بڑھتے تناؤ سے بچنےکیلئے امریکا کی جانب سے  میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس خبر پر امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون حکام کا ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر چین نے تائیوان کے قریب سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔

چین نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین کی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی لیکن اس کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر پہنچ گئیں جس پر امریکا اور چین کے درمیان تناؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

مزید خبریں :