Time 05 اگست ، 2022
پاکستان

گورنر پنجاب کی عدم دستیابی، کابینہ کی حلف برداری مؤخر

21 رکنی پنجاب کابینہ کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔ فوٹو فائل
21 رکنی پنجاب کابینہ کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔ فوٹو فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی عدم دستیابی کے باعث 21 رکنی پنجاب کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری مؤخر ہو گئی۔

پنجاب کابینہ کے ارکان اب کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے اراکین سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت جبکہ خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور کے محکمے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہاشم ڈوگر کو داخلہ اور جیل خانہ جات کے محکمے دیے جائیں گے جبکہ میاں محمود الرشید کو بلدیات کا وزیر بنائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

محسن لغاری کو فنانس، تیمور ملک کو کھیل و ثقافت کا محکمہ دیا جائے گا، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا جائے گا۔

عنصر نیازی کو لیبر اور منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ، شہاب الدین کو لائیو اسٹاک اور مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کا محکمہ دیا جائے گا۔

عمران خان نے حسنین بہادر دریشک کو محکمہ توانائی اور خوراک کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت کا محکمہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :