05 اگست ، 2022
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں ورنہ پھر ہمیں کوئی راست اقدام کرنا پڑے گا، یہ ملک رانا ثناء اللہ کا نہیں کہ پورا اسلام آباد بلاک کردیا۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فارغ کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایمان دار ثابت کرنا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد کے ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا تھا، داخلی راستوں پر کنٹینر لگاتے ہوئے مظاہرین اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی کردی گئی تھی۔