Time 05 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

تہجد کی نماز پڑھتی ہوں اور انگلش میں قرآن بھی پڑھا: متھیرا

میری جینے کی وجہ ہی یہی ہے کہ میں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو
میری جینے کی وجہ ہی یہی ہے کہ میں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلوۃ الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے  بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔

متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ  سے میں  5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔

میزبان کا کہنا تھاکہ میں نے چیزوں کو سمجھنے کےلیے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب میں  ذہنی طور پر زیادہ میچور ہوں اور  زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں کیوں کہ میں ہر وقت 15 سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی۔

مزید خبریں :