دنیا
Time 05 اگست ، 2022

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صدر یورپی کمیشن کو خط

مقبوضہ کشمیرکے لوگ 7 دہائیوں سے بھارتی حکومت کے ظلم و بربریت کا شکارہیں: 14 اراکین پارلیمنٹ کا وادی کی صورتحال پر اظہار تشویش/ فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرکے لوگ 7 دہائیوں سے بھارتی حکومت کے ظلم و بربریت کا شکارہیں: 14 اراکین پارلیمنٹ کا وادی کی صورتحال پر اظہار تشویش/ فائل فوٹو

یورپین پارلیمنٹ کے 14 اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور خلاف ورزیوں پر یورپی کمیشن کے صدر کو خط لکھ دیا۔

یورپین اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پرتشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔

صدر  یورپین کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ 7 دہائیوں سے بھارتی حکومت کے ظلم و بربریت کا شکارہیں، بھارتی مسلح افواج کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش گزشتہ سال سے جاری ہے اور بہت سے صحافیوں کو تحریک آزادی کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا گیا، بھارتی مسلح افواج کے مظالم نے خطے میں شورش کو بڑھا دیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ صدریورپین کمیشن یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے تحفظات کو بھارتی حکومت تک پہنچائیں اور کشمیریوں کے خلاف تشدد، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کریں۔


مزید خبریں :