Geo News
Geo News

Time 05 اگست ، 2022
کاروبار

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھربڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل
سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھربڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔