دنیا
Time 05 اگست ، 2022

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی

داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے— فوٹو: فائل
داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے— فوٹو: فائل

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

داعش کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے کہا کہ دھماکا پرہجوم مقام پر ہوا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دھماکے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :