دنیا
Time 06 اگست ، 2022

شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گر پڑی، جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک

وائٹ ہاوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
وائٹ ہاوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب شادی کی سالگرہ کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے  بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور  4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب قائم واشنگٹن لافائیٹ اسکوائر پر پیش آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو مرد اور دو خواتین زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ پارک میں موجود ایک بزرگ جوڑا شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رونما ہوا جس سے بزرگ جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ تقریب میں شریک ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا، اس کے علاوہ 4 زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :