الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دیں گے: شاہ محمود

اگر اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے: وائس چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل
اگر اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے: وائس چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو  شوکاز نوٹس کا مفصل اور  بھرپور جواب دے گی۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیے جس کے بعد سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور  بھرپور جواب دے گی اور ہم اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کریں گے کہ ہمارا فنڈ غیر قانونی نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھاکہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکومت اور پی ڈی ایم کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :