دنیا
Time 06 اگست ، 2022

چین کا موسمیاتی تبدیلی سمیت کئی معاملات پر امریکا سے تعاون ختم کرنیکا اعلان

چین نے شدید تحفظات کے باوجود تائیوان کادورہ کرنے پر نینسی پلوسی پر بھی پابندی عائد کر دی۔ فوٹو فائل
چین نے شدید تحفظات کے باوجود تائیوان کادورہ کرنے پر نینسی پلوسی پر بھی پابندی عائد کر دی۔ فوٹو فائل

چین نے موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر  امریکا سے تعاون ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے شدید تحفظات اور  سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کادورہ کیا اور  ون چائنا پالیسی کو پامال کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے بطور احتجاج امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس کے علاوہ چین نے  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندی بھی لگا دی جبکہ امریکا نے چین کا اقدام غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہاکہ چین فوجی مشقیں اور بیان بازی ختم کرکے کشیدگی کم کر سکتا ہے ۔

جان کربی نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کوسزا دے رہا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس نے چینی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔

مزید خبریں :