06 اگست ، 2022
کراچی: سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے جاری فہرست میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
داخلہ فہرست میں غلطیوں پر کالجز پرنسپلز نے محکمہ تعلیم سندھ کو خط لکھ کر تحریری طور پر احتجاج بھی کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کے سرکاری کالجوں سے ہیومینیٹیز فیکلٹی ختم کردی گئی اور متعلقہ کالجز میں طالبات کے داخلے بھی روک دیے گئے ہیں۔
کالج پرنسپلز کا محکمہ تعلیم سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہنا ہے کہ 17سرکاری کالجز میں بغیرکسی وجہ کمپیوٹر سائنس کے داخلے دیےگئے جو کالجوں کی داخلہ پالیسی کے معیار کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کی زیادہ تعداد کمپیوٹر سائنس میں بڑھ رہی ہے، اس سال کمپیوٹر سائنس میں ایک لاکھ 30 ہزار بچے داخلہ لیں گے، اس کے علاوہ وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ آرٹس گروپ کو ایوننگ شفٹ میں منتقل کیا ہے ختم نہیں کیا گیا۔