Time 06 اگست ، 2022
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، ایف آئی اے نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشیدکو طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشیدکو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے میاں محمود الرشیدکو 11 اگست کو طلب کیا ہے، میاں محمود الرشید سمیت11افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیےگئے ہیں، ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بیک وقت 6 انکوائریز ہو رہی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سےکراچی، لاہور،  پشاور  اور کوئٹہ میں انکوائریز جاری ہیں، ایسے 13 اکاؤنٹس کی شناخت ہوئی ہے جن میں یہ رقوم منتقل ہوئیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ  جن بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں ان کو نوٹس جاری کیے گئے  ہیں، عدالتوں نے ان بینکوں کو مکمل تفصیلات دینےکے احکامات دے دیے ہیں، گزشتہ  روز  بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے چار ملازمین کو طلب کیا گیا تھا، ان چاروں ملازمین کے بیانات قلمبند کر لیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :