دنیا
Time 06 اگست ، 2022

اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے — فوٹو: فائل
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے — فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلامی جہاد ذرائع نے اسرائیل کے خلاف فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا ہے، گذشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اسلامی جہاد تحریک کی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 160 راکٹ فائر کیے گئے۔

غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے خلاف اسرائیلی آپریشن کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جنگ بندی کے لیے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

غزہ میں کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ، مصر اور قطر نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں، روس نے بھی غزہ میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :