کامن ویلتھ گیمز : پاکستان کا ایک اور میڈل، اسد علی نے حریف کو 55 سیکنڈز میں چِت کردیا

علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا— فوٹو: اسکرین گریب
علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا— فوٹو: اسکرین گریب

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے پاکستان کیلئے برانز میڈل حاصل کیا۔

57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علی اسد نے برانز میڈل جیتا۔ علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا۔

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جن میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔

اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مزید خبریں :