کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون برباد

گارڈن ، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباداور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں /فوٹوفائل
گارڈن ، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباداور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں /فوٹوفائل

شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ  کا دورانیہ  4  سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا  ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

 کراچی  کے مختلف علاقوں میں  لوڈشیڈنگ  کہیں زیادہ تو کہیں بہت زیادہ ہو رہی ہے جبکہ  لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ اور  غیر مستثنیٰ علاقے سب برابر ہو گئے ہیں۔

 شہر میں ہر طرف لوڈشیڈنگ ہی لوڈشیڈنگ ہے، لائٹیں اور پنکھے بند ہونے سے شہریوں کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون سب برباد ہوگیا ہے۔

گارڈن، کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، ناظم آباد،  نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، ڈیفنس، محمود آباد، گلستان جوہر اور نارتھ کراچی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔

دوسری جانب  ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :