Time 07 اگست ، 2022
پاکستان

جلسہ سیاسی اسٹنٹ، عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں ہیں: وزیر داخلہ

ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے: رانا ثنا اللہ۔ فوٹو فائل
 ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے: رانا ثنا اللہ۔ فوٹو فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کر  رہے ہیں۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی اسٹنٹ ہو گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے، ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ 9 سیٹوں کے ضمنی الیکشن پی ٹی آئی ہارے گی۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اگلے انتخابات کی مہم سے پہلے واپس آئیں گے، واپس آنے کی تاریخ خود بتائيں گے۔

مزید خبریں :