عمران خان حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہونگے: شرجیل میمن

عمران خان کی سیاست سےسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ملیں اور جیل گئے: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ/فوٹوفائل
 عمران خان کی سیاست سےسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ملیں اور جیل گئے: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ/فوٹوفائل

کراچی : وزیر  ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن  نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خبردار  کیا ہے اگر عمران خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہوں گے۔

 میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار  پھیلانا ہے، عمران خان نوجوان نسل اور  سیاسی ورکرز کو غلط راہ پر لے کر جا رہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ملیں اور  وہ جیل گئے، عمران خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے نوجوان کو عمران خان کے بہکاوے میں نہ  آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے میں مصروف ہیں۔ 

 انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غیر اخلاقی مہم سےشہدا کے ورثا اور قوم کی دل آزاری ہوئی، شہدا کے معاملے پر عمران خان اپنی حرکتوں سے باز  آئیں، پوری قوم میں عمران خان کے لیے شدید نفرت پیدا ہو گئی ہے، عمران خان باز نہ آئے تو عوام انہیں بنی گالہ سے باہر نکلنے نہیں دے گی۔   

مزید خبریں :