Geo News
Geo News

Time 07 اگست ، 2022
پاکستان

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام منظور، ہزار کے بجائے 1500 روپے دیے جائیں گے

غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: فائل
غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: فائل

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنےکی اصولی منظوری دی گئی۔

پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔

احساس راشن رعایت پروگرام پرعملدر آمد کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی گئی ہے جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

اجلاس میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنےکی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

پرویزالٰہی نے احساس پروگراموں کیلئے احساس ایکٹ تیار کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ  احساس ایکٹ کو اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔