08 اگست ، 2022
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب قوانین میں ترامیم کیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب چیف الیکشن کمشنر پر ہی اعتبار نہیں تو عمران الیکشن کو کیسے مانے گا، اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جیلیں غریبوں کے لیے ہیں اور اشرافیہ کے لیے 5 اسٹار ہوٹلز ہیں۔