’زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ، آسمانی طاقت اور عوام عمران کے ساتھ ہیں‘

الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے: شیخ رشید۔ فوٹو فائل
 الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے: شیخ رشید۔ فوٹو فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران جماعتوں کے ساتھ ہیں جبکہ آسمانی طاقت اور  عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں اور دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی گئی ہیں، حتیٰ کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں، یہ سیلاب کی فوٹو کھنچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں ہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں جبکہ آسمانی طاقت اور  عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور  زرداری کا چہرہ ہے۔


مزید خبریں :