Time 08 اگست ، 2022
کھیل

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کر لی

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور  چوٹی سر کر لی۔

شہروز کاشف نے 8035 میٹر  بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو  وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

مزید خبریں :