Time 05 جولائی ، 2022
کھیل

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں/فوٹوفائل
 شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں/فوٹوفائل

لاہور: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف  نے   نانگا پربت چوٹی سر  کرلی۔

شہروزکاشف  نے ایک  اور  ورلڈ ریکارڈقائم کرتے ہوئے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سرکی ہے۔

20 سالہ شہروز نے 8000  میٹر  سے بلندآٹھویں چوٹی سرکی ہے،  شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سرکرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

شہروزکاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:34 پر نانگاپربت چوٹی سرکی ہے۔

 اس عالمی اعزاز کے بعد   شہروزکاشف نانگاپربت چوٹی سرکرنےوالےدنیاکےکم عمرترین کوہ پیمابن گئے ہیں۔

مزید خبریں :