سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 200 بچوں میں ڈائریا کی تصدیق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا اور  پیچش کےکیسز  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 2 سو بچوں میں ڈائریا اور 700 بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی سمیت کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے بعد ڈائریا اور  پیچش کےکیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ 

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیےگئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار  2 سو بچوں میں ڈائریا اور 700 بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ۔

 سب سے زیادہ 1200 بچےکراچی کے مختلف اضلاع میں ڈائریا کا شکار ہوئے، صوبے بھر میں گزشتہ 5 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہو چکے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا اور پیچش کےکیسز میں  بے تہاشہ اضافے کا خدشہ ہے، مکھیوں کی بہتات کے باعث عوام صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی اسپرے سمیت دیگر  اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :